ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گاہکوں کو معلومات فراہم کرنے کاروار میں منعقد ہوا پروگرام ؛سنئیر سویل جج نے رسید کے بغیر خریداری نہ کرنے کی دی عوام کو ہدایت

گاہکوں کو معلومات فراہم کرنے کاروار میں منعقد ہوا پروگرام ؛سنئیر سویل جج نے رسید کے بغیر خریداری نہ کرنے کی دی عوام کو ہدایت

Sat, 25 Dec 2021 18:33:50    S.O. News Service

کاروار:25؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)کسی بھی چیز کو خریدنے سے دھوکہ کا خدشہ ہوتو گاہکوں کےلئےلازمی ہے کہ وہ رسید کے ساتھ خریداری کریں تاکہ وہ عدالت میں مقدمہ دائر کرسکیں۔ رسید کے بغیر خریدی ہوئی کسی چیزسے دھوکہ ہونے کے بعد کیس کرنا ممکن نہیں ہے، ا س بات کا خیال   سنئیر سول عدالت اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری این سنتوش کمار شٹی نے ظاہر کیا۔

 کاروار بازار میں ضلع انتظامیہ ، محکمہ تغذیہ اور شہری سپلائی ، محکمہ گاہک، محکمہ قانون ، ضلع قانونی خدمات بورڈ ، ضلع وکلاء تنظیم اور ضلع گاہک اسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ یوم ِقومی گاہک پروگرام کی صدارت کرتےہوئے  انہوں نے  اپنے خطاب میں کہاکہ خریدار کے لئے لازمی ہے کہ وہ  دکاندار کی لالچ میں آئے بغیر اپنی خریدی ہوئی چیز کی رسید ضرور لے۔ گاہکوں کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ جس چیز کی خریداری کررہےہیں اس کامعیار اور دیگر معلومات کا پتہ  لگائے۔  انہوں نے  گاہک حقوق قانون کے متعلق جانکاری حاصل کرنے پر بھی  زور دیا۔

مہمان خصوصی کے طورپر ضلع وکلاء تنظیم کے صدر انیرودھ ہلدی پور نے کہاکہ گاہک اگر دھوکہ کھاتےہیں تو وہ گاہک ویدیکے کے ہاں کیس درج کرائیں۔ ضلع گاہک اسوسی ایشن ویدیکے کی ممبر نینا تامٹے نے کہاکہ گاہکوں کے حقوق کی حفاظت کی خاطر ضلعی، ریاستی اورقومی سطح پر گاہک عدالتیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ گاہک ویدیکے میں ایک روپیہ سے لے کر ایک کروڑ روپئے تک کےلین دین کے تعلق سے شکایت درج کرائی جاسکتی  ہے۔

پروگرام میں سرکاری آرٹس اینڈ سائنس ڈگری کالج کی پروفیسر ودیا ڈی نایک نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ وکیل شریپاد کرشنا مورتی نے باکڑا بیوپاریوں کو حکومت کی طرف سے ملنے والی سہولیات پر روشنی ڈالی۔ وزن اور پیمائش محکمہ کی طرف سے وزن اور پیمائش پر مشتمل نمائش کا اہتمام کیاگیا ۔ ضلع محکمہ تغذیہ اور شہری سپلائی کے نائب ڈائرکٹر منجوناتھ رونیکر نے استقبال کیا، پیارا لیگل والینٹر کی ہیمالتا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ رام چندر شرما نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر گاہک ویدیکے کے ممبر نذیر احمد شیخ سمیت کئی  دیگر لوگ بھی موجود تھے۔


Share: